بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھارت وہ ملک ہے جہاں ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا جارہا ہے۔
انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت اس وقت ایسا ملک بن گیا ہے جہاں قتل عام پھیل رہا ہے، کس کا قتل عام؟، مسلمانوں کا قتل عام، کون کر رہا ہے؟، ہندو’۔ انہوں نے مسلمانوں پر حملہ کرنے والے گروہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے نجی ٹیوشن میں پڑھنے والے بچوں پر ‘لوہے کی راڈ سے حملے کیے تاکہ وہ انہیں قتل کردیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ لوگ عالمی امن کو کیسے ممکن بنائیں گے، یہ ناممکن ہے، ان کی بہت بڑی آبادی ہے جس کی وجہ سے جب یہ تقریریں کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم مضبوط ہیں، (تاہم) یہ مضبوطی نہیں’ ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت میں کشیدگی عروج پر ہے جہاں ہزاروں پولیس اور پیرا ملٹری اہلکار سڑکوں پر پیٹرولنگ کر رہے ہیں اور کئی روز سے جاری اس تشدد کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں 38 افراد قتل ہوچکے ہیں اور ان میں زیادہ تر مسلمان تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button