بھارت میں 31 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا وائرس دنیا کے 85 ممالک میں تقریباً ایک لاکھ افراد کو متاثر کرچکا ہے جب کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 31 افراد کے متاثر ہوئے کی تصدیق ہوچکے ہے جب کہ بھوٹان میں پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سیاحوں کی آمد پر 2 ہفتوں کےلیے پابندی عائد کردی ہے۔
دوسری جانب ووہان میں رواں ماہ کے آخر تک کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح صفر ہوجانے کا امکان ہے، چین میں مجموعی طور پر اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 8 ہزار 409 تک پہنچ گئی ہے۔
اس ضمن میں حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ ووہان شہر کے سوا صوبہ ہوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی نیا کیسز رپورٹ نہیں ہوا۔
دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 12 ہو گئی جب کہ 57 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثر افراد کی تعداد تقریباً 150 تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا کمپنیوں فیس بک اور گوگل نے سان فرانسسکو میں اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ کم کیا جاسکے۔
دوسری جانب مائیکرو سافٹ کمپنی نے اپنے 2 ملازمین کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
علاوہ ازیں سان فرانسسکو کے ساحل پر لنگر انداز بحری جہاز تاحال روانہ نہیں کیا جاسکا کیوں کہ جہاز میں سوار 35 افراد کے بیمار ہونے کی وجہ سے ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسی جہاز میں سوار ایک شخص کی وائرس کے باعث ہلاکت ہوگئی تھی۔
جاپان میں 2011 میں آنے والے ہلاکت خیز سونامی سے ہونے والی جوہری تباہی کی یاد میں سالانہ منعقد کی جانے والی تقریب منسوخ کردی گئی۔
تاہم حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم تقریب کو محدود پیمانے پر منتقل کرنے سمیت مختلف راہیں تلاش کر کےآخری وقت تک تقریب منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button