بھارت کا پاکستان کیساتھ ہینڈ شیک نہ کرنے کا فیصلہ، سنجے منجریکر بھارتی بورڈ پر برس پڑے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کا پاکستان کیساتھ ہینڈ شیک نہ کرنے کا فیصلہ کڑی تنقید کی زد میں ہے۔کیونکہ بھارت کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیا ہے۔
بھارت نے کافی عرصے سے انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے، اور بھارتی میڈیا کے مطابق آج کولمبو میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں بھی یہی پالیسی جاری رہنے کا امکان ہے۔
T20ورلڈ کپ: بھارت کا آج بھی پاکستان کیساتھ ہینڈشیک نہ کرنے کا فیصلہ
اس فیصلے پر بھارت کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی تنقید کا سامنا ہے۔ سابق بھارتی آل راؤنڈر سنجے منجریکر نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اس پالیسی پر سخت تنقید کی۔
سنجے منجریکر نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ بھارت کا یہ "ہاتھ نہ ملانے” والا رویہ بہت احمقانہ ہے اور ہمارے ملک کے معیار کے مطابق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یا تو بھارت کھیل کے اصل جذبے کے مطابق کھیلے، یا کھیل ہی نہ۔
