بھارت کیخلاف میچ کےبائیکاٹ پرٖٖPCB نےICC کے خط کاجواب دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے خط کا جواب ارسال کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے یہ جواب آئی سی سی کے رابطے کے بعد دیا، جبکہ اصل مواد کے بارے میں صرف آئی سی سی ہی وضاحت دے گی کہ پی سی بی نے کیا مؤقف پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے لیکن بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ متعدد وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا، جن میں بنگلہ دیش کے حوالے سے آئی سی سی کے مبینہ جانبدارانہ اقدامات سب سے اہم ہیں۔ حکومت پاکستان اس اقدام کے ذریعے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنا چاہتی تھی۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ آئی سی سی کے کچھ فیصلے جانبدارانہ نظر آتے ہیں، جس سے انصاف اور برابری کے اصول متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر ایک ملک کے لیے ایک معیار اور دوسرے ملک کے لیے مختلف معیار اپنایا جاتا ہے، اس وجہ سے احتجاج درج کرانا ضروری تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے مسئلے کے حل کے لیے دیگر بورڈز سے بھی رابطہ کیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

Back to top button