بھارت کی پاکستان کیخلاف سازشیں جاری

بھارت کی ہمیشہ بد قسمتی رہی ہے کہ وہ پاکستان مخالف عزائم میں اسے ہمیشہ ناکامی اور شکست کامنہ دیکھنا پڑا ہے۔ اس کے باوجود بھارت اپنی کارروائیوں سے باز نہیں آتا۔ تاہم اب لائن آف کنٹرول بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف نئے منصوبوں کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارت کی کنٹرول لائن کے کراسنگ پوائنٹس سے جڑے سیکٹرز میں فالس فلیگ آپریشنز سٹیج کرنے کے لیے نقل وحرکت کا پاکستان نے سراغ لگا لیا ہے ۔ اس حوالے سے اعلٰی حکومتی عہدیداروں نے ٹاپ سکیورٹی آفیشلز کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت کی پاکستان کے خلاف نئی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ۔ جس میں بتایا گیا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کے کراسنگ پوائنٹس سے جڑے سیکٹرز میں فالس فلیگ آپریشنز سٹیج کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور کراسنگ پوائنٹس سیکٹرز کے قریب ان کی فورسز کی غیر معمولی نقل وحرکت دیکھی گئی ،انہوں نے بتایا بھارت لائن آف کنٹرول پاکستان کے خلاف آل آؤٹ لڑائی چھیڑنے کی کوشش کے لیے منصوبہ بندی میں مصروف ہے ۔بھارت نئی پلاننگ کے تحت کنٹرول لائن کے کراسنگ پوائنٹس سے جڑے سیکٹرز جن میں اڑی ،پونچھ، ٹیٹوال،حاجی پیر اور تتہ پانی شامل ہیں میں فالس فلیگ آپریشنز سٹیج کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے اور ان سیکٹرز میں اس کی فورسز کی غیر معمولی نقل وحرکت دیکھی گئی ہے ۔ فیلڈ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق بھارت کنٹرول لائن سے جڑے سیکٹرز میں فالس فلیگ سٹیج کرنے کے لیے زیادہ ٹارگٹ اڑی کو کر رہا ہے ۔
اس علاقے میں اس کے اسپیشل ریکی پٹرولز اور فیلڈ انٹیلی جنس سیکشز کی خاصی موومنٹ سپاٹ کی گئی ۔ ان آپریشنز کی نئی منصوبہ بندی کے لیے اس کا دوسرا فوکس حاجی پیر اور تتہ پانی نظر آتا ہے جس کے بعد ٹیٹوال اور پونچھ سیکٹرز ہیں۔ پاکستان نے بھارت کی موومنٹ سپاٹ کر لی اور کسی بھی شرارت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کے ٹاپ انٹیلی جنس اداروں کے فیلڈ سیکشنز لائن آف کنٹرول کے سات سیکٹرز میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز سٹیج کرنے کی کوشش ناکام بنا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button