بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، معذور طالبہ کو ہراساں کرنے والا پروفیسر برطرف

ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں معذور طالبہ کو ہراساں کرنے کے کیس میں انکوائری کے بعد پروفیسر واصف نعمان کو برطرف کردیا گیا۔
ترجمان بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے مطابق چند ماہ قبل یونیورسٹی کی ایک معذور طالبہ نے پروفیسر واصف نعمان پر ہراساں کرنے اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ طالبہ کے الزام پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے انکوائری میں تمام الزامات سچ ثابت ہونے پر پروفیسر واصف نعمان کو برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔
ترجمان کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں رجسٹرار زکریا یونیورسٹی صہیب راشد نے پروفیسر واصف نعمان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button