بیجنگ میں رواں ماہ سردی کا 72 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں رواں ماہ سردی کا 72 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
بیجنگ میں مسلسل 9 دن درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رہا، یہ 1951 کے بعد سے پہلا موقع ہے جب بیجنگ میں منفی 10 درجہ حرارت 9 دن تک برقرار رہا۔چین کے شمالی اور شمال مشرقی حصے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں جب کہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔