بیرسٹرگوہر،شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےریلی نکالنے کے کیس میں رہنما پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔

بیرسٹرگوہر،شعیب شاہین،عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ارشد محمود جسرا نے کی۔بیرسٹر گوہر شعیب شاہین عامر مغل وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے 5،5ہزار مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 21 مئی کو دلائل طلب کر لئے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

Back to top button