آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ کی بات کی گئی : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ کی بات کی گئی۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے آج اپنا تیسرا ورژن اور ایک ڈرافٹ دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ تیسرے ڈرافٹ میں آئینی عدالت کےبجائے آئینی بینچ کی بات کی گئی ہے۔

7 حکومتی ارکان آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت کے ڈرافٹ کو دیکھا ہے،آج مولانا فضل الرحمٰن سے گفتگو ہوگی، حکومت ابھی اپنا مسودہ مکمل طور پر سامنےنہیں لائی۔

Back to top button