بیویوں کے دیوانے پاکستانی شوبزا سٹارز کون ہیں؟

کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، بہت خوش قسمت ہوتی ہیں وہ لڑکیاں جنہیں محبت کرنےوالا شوہر ملے اور اس سے زیادہ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ مرد جنہیں محبت کرنے والی وفا شعار بیویاں ملیں۔ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ایسے ستارے ہیں جو نا صرف اپنی بیویوں کی قدر کرتے ہیں بلکہ یہ بھی مانتے ہیں کہ ان کی جوڑی صرف انہی کے ساتھ جچتی ہے۔

معروف اداکار نعمان اعجاز کی بیوی ایک بہت حسین اور گریس فل خاتون ہیں۔ تین بیٹوں کے بعد اور شادی کے اتنے سال بعد بھی رابعہ نعمان پر عمر کا کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ ان کی شخصیت کے وقار میں اضافہ ہی ہوا ہے، نعمان اعجاز نے رابعہ کو دیکھتے ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ یہی میری بیوی بنے گی لیکن محبت کی اس کہانی میں ولن تھے۔ رابعہ کے والدین جو نعمان اعجاز کی اداکاری والی نوکری سے مطمئن نہیں تھے اور اپنی بیٹی کسی اداکار کو دینے کےلئے راضی نہیں تھے، نعمان اعجاز نے انہیں منانے کےلئے دوسری نوکری بھی تلاش کی اور پھر یہ شادی ہو ہی گئی، نعمان اعجاز آج بھی اسی طرح اپنی بیوی کے دیوانے ہیں اور فیملی کو اپنے کام اور تقریبات پر ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں۔

نامور گلوکار عاطف اسلم خود کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں لیکن سارہ کالج لائف میں ہی ان کے دل کی دھڑکن بن چکی تھیں۔ سارہ کینرڈ کالج میں پڑھتی تھیں اور عاطف گورنمنٹ کالج لاہور میں، عاطف نے جب پہلی بار سارہ کو دیکھا تو اپنا دل ہار دیا، لیکن وہ اس وقت اپنی زندگی میں جدوجہد کے دور میں تھے چنانچہ انہوں نے شادی کے لیے آٹھ سال انتظار کیا، دونوں گھرانوں کو خبر تھی کہ یہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لیکن عاطف نے آٹھ سال بعد دنیا کے سامنے یہ اعتراف کیا کہ میں اس لڑکی سے پیار کرتا ہوں اور پھر اس سے شادی بھی کی۔ سارہ کے حسن کو دیکھ کر واقعی ان دونوں کی جوڑی پر رشک آتا ہے، عاطف اسلم بھی اپنی بیگم کے شدید دیوانے ہیں-

گلوکار ابرار الحق کی بیوی حریم ابرار ایک بہت ذہین اور ساتھ دینے والی بیگم ہیں، انکی شادی 2005 میں ہوئی۔ اس جوڑے میں بھی بے تحاشا باہمی محبت ہے، ابرار الحق کے تین بچے ہیں جو میڈیا کے سامنے کم ہی آتی ہیں لیکن خاندان کے فنکشنز کی تصاویر میں یہ بچے نظر آ ہی جاتے ہیں-

میں ہوں شاہد آفریدی سے شہرت پانے والے اداکار نعمان حبیب اکثر ٹی وی ڈراموں میں نظر آتے ہیں، ان کی بیوی اسماء سے ان کی محبت کی شادی ہوئی لیکن یہ محبت صرف صورت دیکھ کر نہیں بلکہ سیرت کی وجہ سے بھی ہوئی، اسماء کی والدہ اور نانی ایک ادارہ چلاتی ہیں جہاں بوڑھے لوگوں کی دیکھ بھال ہوتی ہے اور اسماء بھی وہاں اسی خدمت پر مامور تھیں، نعمان وہاں بوڑھے لوگوں سے ملاقات اور مدد کی نیت سے گئے اور اسماء کو دل دے بیٹھے، ان کی بیوی بہت بھولی صورت اور خوبصورت نین نقش کی مالک ہیں اور نعمان ان کے دیوانے ہیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button