بیٹے کو ایسا مرد بناؤں گی جو خواتین کیلئے خطرہ نہیں بنے گا،

اداکارہ یاسرہ رضوی نے سماج میں خواتین پر بڑھتے تشدد اور قتل و غارت کے واقعات کے بعد کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی پرورش اس طرح کریں گی کہ وہ کسی بھی انسان کے لیے خطرہ نہیں بنیں گے۔
یاسرہ رضوی کے ہاں رواں برس مئی میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے جنوری 2020 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی۔
حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں خواتین کے بیہمانہ قتل اور عورتوں کے خلاف بڑھتے تشدد اور ہراسانی کے واقعات کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ وہ بیٹے کی درست انداز میں تربیت کرکے معاشرے کا مستقبل محفوظ بنائیں گی۔
اداکارہ نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ وہ اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کی ایسی تربیت کریں گی کہ وہ مرد بن کسی بھی خاتون، مخنث شخص یا مرد حضرات کے لیے بھی خطرہ نہیں بنیں گے۔
یاسرہ رضوی نے لکھا کہ وہ بیٹے کی ایسے تربیت کریں گی کہ وہ بڑا بن کر ہمدرد بنے گا، دوسروں کا احساس کرے گا اور انصاف پسند ہوگا۔
