بیٹے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کی نیندیں اُڑ گئیں

منشیات کے استعمال کے کیس میں بیٹے کی گرفتاری نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نیندیں اور کھانا حرام کر دیا ہے ، بالی ووڈ بمشکل چند گھنٹے ہی سو پاتے ہیں۔ صرف بھارتی فلم انڈسٹری ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کنگ خان کے کروڑوں مداح موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بیٹے کی گرفتاری کے معاملے پر مشکلات سے دوچار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد کنگ خان نے کھانا، پینا چھوڑ دیا اور ان کی نیندیں بھی اس وقت اُڑ گئی ہیں ، شاہ رخ خان کے ایک قریبی دوست جو پروڈیوسر ہیں نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد بالی وڈ سٹار بمشکل چند گھنٹے ہی سوتے ہیں ، وہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد وہ انتہائی بے یارو مددگار ہیں۔

یاد رہے کہ انسداد منشیات کے ادارے نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کروز شپ سے حراست میں لیا تھا، منشیات کیس میں گرفتار آریان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہیں جب کہ عدالت ان کی ضمانت بھی مسترد کرچکی ہے۔

Back to top button