تحائف کا معاملہ،غیرقانونی کام ہواہے توایکشن ہونا چاہیے

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف کے معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تحائف کے حوالےسے کوئی غیر قانونی کام ہوا ہے تو اس پر ایکشن ہونا چاہیے۔ ذرائع ابلاغ پر یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
ایک بیان میں انکا کہنا تھاموجودہ صورتحال دوست ممالک میں پورے پاکستان کیلئے شرمندگی کا سبب بن رہی ہے۔ تحائف کے حوالے سے عمران خان اور وزارت خارجہ کو صورتحال واضح کرنی چاہیے۔ تحائف کے حوالے سے ذرائع ابلاغ اور سیاسی قیادت دوست ممالک کے نام نہ لیں تو بہتر ہوگا۔
علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا پاکستان کے اس وقت اسلامی عرب ممالک سے تعلقات بہتر ہیں، کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہونے دیں۔ تاہم تحائف کے حوالہ سے جو صورتحال سامنے آ رہی ہے اس سے پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔

Back to top button