تحریری استعفیٰ نہیں آیا، ہوسکتا ہےسیف اللہ ابڑو کواستعفیٰ نا دینےپر منالوں: چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو اپنا استعفیٰ واپس لینے کے فیصلے پر قائل کر لیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم پہلے ہی سینیٹ سے منظور ہو چکی ہے، اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ بہتریاں ترمیمی متن میں شامل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں ابھی تک سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ “جب استعفیٰ آئے گا تو ممکن ہے میں انہیں بلا کر بات کروں اور انہیں استعفیٰ نہ دینے پر آمادہ کر لوں۔”

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button