تحریک انصاف کا پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا اتحاد پر اصولی اتفاق

پاکستان تحریک انصاف نے پختونخوا میں حکومت سازی کے معاملے پر پی ٹی آئی پی سے کامیاب مذاکرات کیے ہیں جس کی ضیا اللہ بنگش نے بھی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حکومت سازی اور مخصوص نشستوں کے حصول کیلیے تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دو کامیاب ہوگیا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں تمام نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ترجمان ضیا اللہ بنگش نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے کوٹے اور حکومت سازی کیلیے دونوں جماعتوں کی قانونی ٹیموں نے معاملات دے کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے ایک ہونے کے لیے اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے۔ جس کے لیے دونوں پارٹیوں نے قانونی معاملات کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے، جو مخصوص نشستوں کے حصول سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لے گی۔

Back to top button