تحریک انصاف کو ایک اور سبکی، فریال تالپور اہل قرار

تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن میں ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اہل کو قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز کی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ فریال تالپور کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نظامی نے فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں، فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے، تحریک انصاف فریال تالپور کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو تحریک انصاف کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
