تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،مافیا کا مقابلہ آخری دم تک کرینگے

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہےکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،مافیا کا مقابلہ آخری دم تک کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی، قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر ہونیوالی سماعت پر بریفنگ دی۔ جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی ہے۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاتحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،مافیا کا مقابلہ آخری دم تک کرینگے، یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے کہ میں دبائو میں آ جائوں گا، 27 تاریخ کو عوام بتا دیں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔

Back to top button