ترسیلات زر پر عالمی بینک کی رپورٹ مسترد

وزارت خزانہ نے ترسیلات زر پر عالمی بینک کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں حقائق جانے بغیر ترسیلات زر کا تعین کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 16 ارب ڈالر بیرون ممالک سے آئے تھے جس کے بعد رواں مالی سال پہلے 9 ماہ ترسیلات زر 6 فیصد اضافہ سے 17 ارب ڈالر رہیں اور آئندہ اندازے کے مطابق 20 سے 21 ارب ڈالر رہیں گی لہٰذا عالمی بینک کا مارچ کے بعد ترسیلات زر میں نمایاں کمی کا اندازہ درست نہیں۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ مارچ تا جون ترسیلات زر میں کمی ہونے کا امکان نہیں ہے، حکومت نے بینکوں کے ذریعے ترسیلات زر بڑھانے کےلیے متعدد اقدامات کر لیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button