تعلیمی اداروں کیلئے 26 سے 31 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان

ملک بھر میں موسم سرما کی آمد کے حوالے سے تعلیمی اداروں کو 26 سے 31 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ سردیوں کی چھٹیاں تمام سرکاری و نجی سکولز میں کی جائیں گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 جنوری 2023 کو سکول دوبارہ کھلیں گے، واضح رہے کہ یکم جنوری کو اتوار ہے۔
مزید کہا گیا کہ اگر لوکل گورنمنٹ الیکشن یا کسی اور وجہ سے ڈیوٹی لگائی جاتی ہے تو اساتذہ اور سکولوں کا دیگر سٹاف شہر نہیں چھوڑے گا۔
