تفتان: پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 2238 ہوگئی

پاک ایران بارڈر پر 12 روز بھی تجارت بند ہے جب کہ ایران سے زائرین کی آمد جاری ہے اور اب تک قرنطینہ میں رکھنے گئے زائرین کی تعداد 2238 ہوگئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کےمطابق ایران سےآنے والے 3 ہزار سے زائدافراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ لیویز حکام نے بتایاکہ گزشتہ روز ایران سے 353 افراد آئے تھے جن میں سے 253 کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس کے بعد پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھےگئے زائرین کی تعداد2238 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چمن کے مقام پر پاک افغان بارڈر تیسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث پاک افغان تجارت معطل ہونے سے افغانستان جانے والے میوہ جات کے ٹرک مقامی کولنگ اسٹورز منتقل کردیے گئے ہیں۔
کسٹم حکام کے مطابق مال بردارگاڑیاں، نیٹوآئل ٹینکرز اور ٹرانزٹ ٹریڈکنٹینرزکسٹم ہاؤس دیگریارڈ میں موجود ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہےکہ ایک ہفتے میں پاک افغان بارڈر پر 10 ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں کوئی کورونا کا کوئی مریض نہیں پایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button