تمام ترقیاتی کام ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، چنگ چی رکشوں کی فری رجسٹریشن کریں گے جوکہ رجسٹریشن نہیں کرائے گا، اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، سکھوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی مرتکب 200 سے زائد عمارتوں کو سیل کر دیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ صوبے میں قانون کی عمل درای کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے۔لاہور میں اکبر چوک فلائی اوور کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس کی قیمت بڑھائیں گے۔
