توشہ خانہ ٹو کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فریقین کو نوٹس جاری کیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو آئندہ ہفتے تک جواب جمع کر وانے کا حکم دےدیا۔

بشریٰ بی بی کےوکیل خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیاکہ بشریٰ بی بی 13 جولائی سے اس کیس میں قید ہیں، ٹرائل کورٹ نےان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آئندہ پیر کو دوبارہ سماعت کےمقرر کردے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہا کہ کیس کو معمول کےمطابق چلنےدیں، اگلے ہفتےکی نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

 

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرلی

Back to top button