توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پرفریقین کونوٹسز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس اور سائفر انکوائری سمیت چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ عدالت نے آج دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں دستاویزات طلب نہ کرنے کے خلاف 2 درخواستوں، جج سے منسوب فیس بک پوسٹوں کی تحقیقات اور کیس ٹرانسفر کی درخواست سمیت سائفر انکوائری کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ درخواستوں پر الیکشن کمیشن جبکہ سائفر معاملے میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔

مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر بھی عدالت نے ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کر دیے، چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچوں مقدمات میں نوٹس جاری کئے۔ عدالت نے آج دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

Back to top button