تھائی لینڈ:مسلح شخص کی فائرنگ سے 23بچوں سمیت34 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے شمالی علاقے میں ایک سابق پولیس اہلکار نے ہسپتال میں اہلیہ اور بچے پر فائر کردی ، جس کے نتیجے میں 23 دیگر بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ نونگ بوا لامفو میں چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں پیش آیا، افسوسناک واقعے میں بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مسلح شخص سابق پولیس اہلکار تھا جبکہ تھائی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم نے بھی خودکشی کر لی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر زیرگردش اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعدادحکومتی ترجمان کی جانب سے بتائی گئی تعداد سے زیادہ ہے۔

Back to top button