تھانے میں پولیس تشدد: ایمان مزاری نے SHO معطل کروا دیا

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایڈوکیٹ ایمان مزار نے تھانے میں دوران حراست ملزم پر تشدد کرنے پر ایس ایچ او کو معطل کر وا دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائر ل ایک ویدیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے کمپنی تھانے میں موجود ایمان مزاری کہہ رہی ہیں کہ ایک ملزم کو تھانے لایا گیا، جس پر ایس ایچ او نے تشدد شروع کردیا اور اس کے منہ پر ْٹھوڈےٗ مارے، اور اس کو بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزم کی چیخ و پکار سن کر تھانے میں موجود ایمان مزاری کا اس حراستی تشدد کے خلاف احتجاج شروع کر دیا اور ایس ایچ او معطل کروادیا،کراچی کمپنی تھانے کے SHO کو وزیر داخلہ کے حکم پر فارغ کیا گیا ہے۔

Back to top button