تھری ایم پی او کے اختیارات کاقانون غیرقانونی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے اختیارات کا پی او اٹھارہ 1980کاقانون غیرقانونی قرار دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے تھری ایم پی او کے اختیارات کا پی او اٹھارہ 1980کاقانون غیرقانونی قرار دیا۔

عدالت نے رہنما تحریک انصاف شہریارآفریدی ،شاندانہ گلزار کی  تھری ایم پی او کیخلاف درخواستیں منظورکرتے ہوئے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری غیرقانونی قرار دیدی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تھری ایم پی او جاری نہیں کر سکتے۔تھری ایم پی او کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔

Back to top button