تیزدوڑ اور سخت ورشیں ہڈیوں کے لیے مفید قرار

ورزش کی ایک قسم اسپرنٹ اور بلند شدت والی کسرت ہے جس میں کچھ دیر کے لیے یہ سخت ورزشیں کرائی جاتی ہیں۔ اب معلوم ہوا کہ ہے اگر آپ درمیانی عمر (40 سے 55سال) کی عمر کے ہیں تو یہ ورزش ہڈیوں کے حیاتیاتی بڑھاپے کو سست کرسکتی ہیں۔
بالخصوص مردوں میں عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی بریدگی اور ٹوٹ پھوٹ کو شدید ورزشوں سے دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف جے وائسکائیلا کے سائنسدانوں نے تیزرفتار دوڑ کے ران اور پنڈلی کی ہڈیوں پر اثرات کو نوٹ کیا ہے۔ اس تحقیق میں درمیانی عمر کے افراد کا دس برس تک جائزہ لیا گیا ہے۔
پہلی مرتبہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سے پورے انسانی ڈھانچے پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر انسان جسمانی مشقت سے جی چراتا ہے تو ہماری ہڈیوں پر اس کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لیکن ورزش سے بہت فائدہ ہوتا ہے جن میں تیزرفتار اسپرنٹ دوڑ، رسی کودنا اور دیگر شدت والی ورزشیں سرِ فہرست ہیں۔ اس تحقیق میں 40 سے 85 سال کی عمر کے کئی افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
ورزش کرنے اور نہ کرنے والے افراد کی ٹانگوں کی ہڈیوں کا دس سال تک کمپیوٹر ٹوموگرافی سے جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ سخت ورزش ہڈیوں کی بریدگی اور متاثر ہونے کے عمل کو سست کرتی ہے۔ ماہرین نے اسی بنا پر مشورہ دیا ہے کہ عمر کے کسی بھی حصے میں کم مدت کی سخت ورزش ضرور جاری رکھی جائے۔

Back to top button