پاکستان نےآسٹریلیا کوون ڈے سیریز ہراکر تاریخ رقم کردی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے فیصلہ کُن میچ میں پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آسٹریلیا کو8وکٹوں سےشکست دی
گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی اور یوں کینگروز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔
قومی کرکٹ ٹیم نے 141 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم بالترتیب 30 اور 28 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی:پی سی بی کا مائنس انڈیا فارمولے پرغور
اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم 32ویں اوور کی پانچویں گیند پر 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
آسٹریلوی بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ آسٹریلیا کے چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔
پاکستان کی دعوت پرآسٹریلیا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گُرک پچ پر اُترے۔ دونوں بیٹرز نے بغیر کسی نقصان کے مجموعی طورپر 20 بنائے۔
آسٹریلیا کو پہلا نقصان چوتھے اوور کی پہلی گیند پر اس وقت ہوا جب شاہین آفریدی کے گیند پر جیک فریسر مک گُرک نے وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما دیا۔ انہوں نے سات انفرادی سکور کیے۔
اس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے یرون ہارڈی بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹک سکے اور چھٹے اوور میں 36 کے مجموعی پر شاہین آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے انفرادی 12 رنز سکور کیے۔
اس کے بعد جوش انگلس سات اور اوپنر میتھیو شارٹ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
کوپر کونولی سات، مارکس اسٹوئنس آٹھ اور گلین میکس ویل صفر پر پویلن لوٹے۔
سین ایبٹ کریز زیادہ رنز نہ بنا سکے
سین ایبٹ کریز پر اترتے ہی باؤنڈریز کھیلنا شروع کر دی جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے جہاں آسٹریلیا کی گرتی ہوئی وکٹیں رُکیں وہیں ٹیم کا جذبہ بھی بڑھا۔لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک آسٹریلیا کے حق میں رنز بڑھانے میں ناکام رہے۔ ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 30 رنز کی اننگز کھیل کرسین ایبٹ نے شاہین آفریدی کی گیند پر حارث راؤف کو کیچ تھما دیا۔
اس کے بعد آدام زامپا 13 اور لانس مورس صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ سپینسر جونسن 12 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے تین، تین، حارث رؤف نے دو جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔
گرین شرٹس کے پاس 22 برس کے بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ون ڈے سیریز میں شکست دینے کا موقع ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 2002ء میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں دو، ایک سے شکست دی تھی۔
