تین دن میں روٹی کی قیمت کے تعین کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسلام آباد انتظامیہ اور نان بائی ایوسی ایشن کو 3 دن کے اندر میں روٹی کی قیمت کے تعین کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں روٹی کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران اسٹیٹ کونسل کے نمائندے نے مؤقف اپنایا کہ اس بار گندم کی پیداوار پہلے سے زیادہ زیادہ ہو ئی ہے جب کہ آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے کم بھی ہو چکی ہے لہٰذا قیمتیں اسی حساب سے کم کی گئیں ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدالت کو ریڑھی لگانے والے غریب کا مفاد بھی دیکھنا ہے، روٹی کی قیمت امیر آدمی کا مسئلہ نہیں، انہیں تو روٹی کی قیمت ہی نہیں معلوم ہوتی۔ سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے تندور ڈی سیل کرنے اور گرفتار لوگوں کی رہائی کی بھی احکامات جاری کیے۔

Back to top button