جامعہ کراچی دھماکہ تحقیقات، خودکش بمبار کی نئی ویڈیو جاری

جامعہ کراچی خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، خاتون حملہ آور ایک روز پہلے بھی دھماکے کی نیت سے جامعہ کراچی آئی مگر چینی ڈائریکٹر کے گاڑی میں موجود نہ ہونے پر حملے کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاسٹ منٹ لیڈی ہینڈلر موقع پر پہلے سے موجود تھی، خاتون بمبار نے وہاں پہنچتے ہی اُسے ایک مخصوص فون دیا جس پر بات کرتے ہوئے وہ موقع سے غائب ہوگئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا خیز مواد کو زیادہ سے زیادہ آتش گیر بنانے کے لیے بڑی مقدار میں فاسفورس کا استعمال کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جامعہ کراچی میں دھماکے کی مذمت کی اور اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یاد رہے کہ جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔

Back to top button