جانیے آلو سے سفید بالوں کو کالا کیسے کیا جائے؟

آلو ایک ایسی سبزی ہے جسے بڑے بچے سب ہی نہایت شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ یہ زمین کے اندر پیدا ہونے والی سبزیوں میں سے ایک ہے جو دنیا کے ہر ملک میں کھایا جاتا ہے۔ اسے مختلف طریقوں سے ابال کراور پکا کر کھایا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سبزی کو کھانے کے علاوہ بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے سفید بال عمر بھر کیلئے سیاہ کالے ہو جائیں تو اس کیلئے آلو کے ایک پاؤ ٹکڑے ایک لوہے کے برتن میں آدھ کلو پانی ڈال کر ایک دن کیلئے رکھ دیں۔ دوسرے دن اس پانی کو بالوں پر لگائیں۔ آپ کے بال گھنے، سیاہ اور لمبے ہوجائیں گے۔ چند ہفتے یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیں۔
آلو کی کئی اقسام ہے سب سے اچھی قسم سرخ گولا ہے۔ آلوکا ذائقہ پھیکا مزاج سرد اور خشک پہلے درجے میں ایک عام ترکاری ہے۔ آلو میں نمکیات روغنی اجزا پروٹین اور وٹامن ایچ سی ای بی ڈی کی وافر مقدارموجود ہوتی ہے۔ آلو جسم کو طاقت دیتا ہے اور لاغر پن کو ختم کرتا ہے۔ آئے آپ کو آلو کے مزید فوائد بتاتے ہیں۔
آلو آپ کے بلڈ پریشر کو بہتر رکھتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ آپ تیل میں تلے آلو کے چپس کھاتے جائیں بلکہ آلو کو بیک کر کے یا ابال کر اپنے سلاد کا حصہ بناکر آپ اپنے بلڈ پریش کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔
آلو میں موجود الفا لیپوئک ایسڈ دماغی صحت کو بہتر کرتا ہے جبکہ ڈاکٹرز کا یہ بھی ماننا ہے کہ Alzheimer نامی دماغی مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے ان کیلئے یہ بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
آلو میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، اگر اسے صحیح انداز اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو پیٹ کی خرابی یعنی دائیریا سے بھی جلد نجات مل سکتی ہے۔
ٹریپٹوفان ایک ایسا تیزاب ہے جو آلو میں موجود ہوتا ہے، یہ اس سبزی کا پروٹین ہے، جس سے نیند بہتر آتی ہے، آلو میں موجود پوٹیشیم بھی انسانی جسم کے عضلات کو آرام دیتا ہے۔ آلو میں کیلشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔ آلو میں موجود وٹامن سی جلد کو بہتر کرنے کے لیے کار آمد مانا جاتاہے، آلو کا استعمال خشک جلد کو بہتر کرتا ہے، جبکہ اسے چہرے پر لگایا جائے تو جھریاں بھی ختم ہوسکتی ہیں۔
گٹھیا اور جوڑوں کے درد کے لیے تندور میں بھونا ہوا آلو استعمال کریں گردے وغیرہ کی پتھری کے لئے آلو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور چار سے پانچ کلو پانی استعمال کریں۔ حاملہ خواتین آلو کا استعمال کم کریں کیونکہ امریکن تحقیق کے مطابق آلو میں نشاستہ کی زیادہ مقدار خون میں شوگر کی سطح تیزی سے بڑھاتی ہے جس سے حاملہ خاتون اور بچے دونوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
