جاپان نے پاکستانی مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی

جاپان نے بھی کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی مسافروں پر پابندی عائد کر دی۔27 فروری کے بعد جاپان آنے والے مسافروں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد جاپان نے بھی پاکستانی باشندوں پر اپنے ملک میں داخلے کی پابندی عائد کردی ہے۔
اس حوالے سے جاپانی سفارت خانے نے پاکستانی وزارت خارجہ کو خط بھی لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 27 فروری کے بعد جاپان آنے والے مسافروں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی لہذاٰ پاکستانی وزارت خارجہ جاپانی درخواست پر عمل کرنے میں تعاون کرے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے کوریا سے ہوکر آنے والے پاکستانی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، جو پاکستانی شہری پچھلے دو ہفتوں کے دوران کوریا گئے وہ جاپان داخل نہیں ہوسکتے، کوریا سے آنے والی پاکستانی شہریوں کو صرف مخصوص حالات میں جاپان داخلے کی اجازت ہوگی تمام پاکستانی ائیرپورٹس پر سول ایوی ایشن حکام کو نئی پابندی سے آگاہ کیا جائے.
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ایران اور چین کے ساتھ براہ راست پروازیں معطل کر رکھی ہیں جبکہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ تمام ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button