جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری میں کورونا کی تصدیق

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ عدالتی حکام نے بتایا کہ چیف جسٹس کے سیکرٹری اسد کھوکھر نے 4 مئی اور 6 مئی کو ٹیسٹ کرائے جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
عدالتی حکام کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے سیکرٹری کا آفس سیل کردیا گیا اور اسد کھوکھر کو رضاکارانہ طور پر گھر میں علیحدگی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالتی حکام نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے سیکرٹری بخارکے باعث چند روز سے آفس نہیں آرہے تھے۔
عدالتی حکام کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ سمیت دیگر ججز کے بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلیے ڈاکٹرز کی ٹیم 25 ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈسپنسری پہنچ گئی جہاں ملازمین کے مرحلہ وار ٹیسٹ کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک ملازم کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور سرکاری لیب کی رپورٹ میں کورونا کی تشخیص کی گئی تاہم نجی لیب سے رپورٹ کرانے کے بعد ملازم کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button