جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظور کرلی، سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ریلیف دیا گیا ہے۔
جعلی اکاونٹس کیس میں آصف علی زرداری کی مستقل ضمانت منظور، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو سابق صدر کی گرفتاری سے روک دیا۔ مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی۔ عدالت نے ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی۔ آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت کی نیب پنڈی کی جانب سے مخالفت اور نہ ہی حمایت کی گئی۔
واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں آصف زرداری کے خلاف نیب نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا الزام عائد کر رکھاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button