جلاؤ گھیراؤ کیس، خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ خدیجہ شاہ نے آئندہ ہرسماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی۔خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس کی مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیر دیگر ملزمان کو جیل سے پیش کیا گیا۔
ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ نے مقدمہ نمبر 1271/23 درج کر رکھا ہے۔
