جلاؤ گھیراؤ کیس:صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے  جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی ورکر اور ٹک ٹاکر صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتار منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کی۔

ملزمہ کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کا مقدمہ درج ہے۔

Back to top button