جلسے میں کی گئی باتوں کو پارلیمنٹ پرحملے کا جواز بنایا جارہا ہے : محمود خان اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جلسے میں کی گئی باتوں کو پارلیمنٹ پرحملے کا جواز بنایا جارہا ہے،دس یا بیس آدمی بھی اگرمرجائیں تو اسےجواز بنا کر پارلیمنٹ پر حملہ کرناکسی صورت قابل قبول نہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہاں جس انداز میں باتیں کی گئیں وہ ٹھیک نہیں تھاکہ فلانے آدمی (علی امین گنڈاپور) نےاخلاقیات سےبڑھ کر باتیں کی اگر کوئی اس سےبھی زیادہ باتیں کرےتو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پارلیمنٹ پر آکرحملہ کردیں یہ ناقابل قبول ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت و اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دے دی

محمود خان اچکزئی نے کہاکہ دس یا بیس آدمی بھی اگر مرجاتےتو اس کو جواز بنا کر پارلیمنٹ پر حملہ کرناکسی صورت قابل قبول نہیں،اسپیکر صاحب آپ ن لیگ کے رکن ہیں میں اپوزیشن کی جانب سےنمائندگی کرتےہوئے حلفاً آپ سےکہتا ہوں کہ آئین کی بالادستی،پارلیمنٹ کو بااختیار بنانےاور ملک کےہر ادارے کو آئین کی دائرے میں رکھنے کےلیے آپ جس حد تک جائیں گےہم آپ کےساتھ ہیں اور کسی قربانی سےپیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Back to top button