جلوسوں کی اجازت ، دھرنے کو کچل دوں گا

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت ہے ،لیکن اگر کسی نے دھرنا دینے کی کوشش کی تو اسے کچل کر رکھ دوں گا۔اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو نتیجہ اچھا نہیں ہوگا، شام میں عمران خان کا جلسہ ہے ہم نے مزید راستے بنائے ہیں، کوشش ہے کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا جائے اور کوئی تصادم نہ ہو لیکن اگر تصادم ہوا تو کوئی نہیں بچے گا اور قانون حرکت میں آئے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے جے یو آئی کو مخاطب کیا کہ اگر آپ کا مقصد انتشار کرنا یا ہنگامہ آرائی کرنا ہے یا مقصد عمران خان کے کارکنوں کا راستہ روکنا ہے کہ تو ہم چوبیس گھنٹے یہاں بیٹھے ہیں، ہم نے 28 مارچ کو ن لیگ کو بھی جلسے کی اجازت دی ہے، جے یو آئی والے اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں انہیں بھی شوکاز نوٹس دے رہے ہیں، تمام جماعتوں کو جلسے کی اجازت ہے لیکن اگر کسی نے دھرنا دیا تو اسے کچل کر رکھ دوں گا۔انہوں نے کہاآج وزیراعظم عمران خان کا دن ہے، آج تاریخی جلسہ ہے، اپوزیشن کی نالائقی سے عمران خان مزید مقبول ہوگئے، ہم نے جے یو آئی کو جلسے کی اجازت دی، جے یو آئی سے خصوصی درخواست ہے کہ آپ کا جلسہ جہاں ہے وہیں کریں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا فضل الرحمن گرتی ہوئی دیواروں کو دھکا دینا چاہتے ہیں ایسا نہ ہو کہ وہ خود گرجائیں، عمران خان اتنا مقبول ہوجائے گا، اگر عمران خان عدم اعتماد میں نہیں بچتا تو بھی اللہ عمران خان کو اس سے بڑی عزت دینے جارہا ہے، اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہابلاول استعفی مانگ رہا ہے عمران خان سے اور فضل الرحمان بھی، گینگ آف تھری سے کہتا ہوں کہ انہیں کچھ نہیں ملنے والا عمران خان چھا جائے گا چاہے اسمبلی سے ہو یا عوام اور تم دیکھتے رہ جاؤ گے، عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے، جو تم چاہ رہے ہو وہ نہیں ہونے والا اور اقتدار تمہاری جھولی میں نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا
یہ مافیاز ہیں شوگر مل والے، گھی والے اور اپٹما والے، چاہتا ہوں کہ عمران خان کی وجہ سے ایسا انقلاب آئے کہ چور اور مافیاز کا خاتمہ ہو، میں نے سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دی اور آج بھی حامی ہوں تاہم عمران خان راضی نہیں ہوئے، ہمیں ایک زبردست بجٹ پاس کرکے عوام میں جانا چاہیے،
نواز شریف کی آج تک کسی آرمی چیف سے نہیں بنی حالانکہ وہ خود جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیدوار ہیں، بلاول سے پوچھیں کہ کون مال کھاتا تھا صدام کا؟ کون جاتا تھا کرنل قذافی کے پاس، اسامہ بن لادن سے مال کس نے لیا تھا؟
شیخ رشید نے اعتراف کیا کہہمارے دور میں مہنگائی تھی ہمارے دور میں غریب کو وہ سہولت نہیں ملی جو دینی چاہیے تھی اس کی وجہ یہ مافیاز اور چور تھے، ہمیں ایک اچھا بجٹ دینا چاہیے۔

Back to top button