جلیبی کی طرح سیدھی وینا ملک کا فردوس آپا پر حملہ

ماضی میں شرمناک تنازعات میں ملوث رہنے والی متنازعہ اداکارہ وینا ملک نے دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت کے مصداق وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے پر کپتان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فردوس آپا سے کہا کہ “آپ سے کس نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی سٹائل میں مال بنائیں۔ ہمارا عمران خان تو بسکٹ تک گنتا ہے”۔
قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے علیحدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ “وزیراعظم عمران خان کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ وزیر اعظم کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کون سے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔ میں ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔ فردوس عاشق کے ٹویٹ پر جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ “آپ کا بیٹنگ آرڈر تبدیل نہیں کیا گیا۔ آپ کو میچ فکسنگ اور کرپشن کی وجہ سے ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔ مزید لکھا کہ کس نے کہا تھا آپ سے کہ پی پی سٹائل میں 10 فیصد مال بنائیں۔ وینا نے مزید لکھا کہ عمران خان تو اتنا دیانت دار ہے کہ بسکٹ تک گنتا ہے۔
یاد رہے کہ آج کل ادکارہ وینا ملک اپنے اپوزیشن مخالف ٹویٹر پیغامات کی وجہ سے میڈیا کی خبروں کی زینت بن رہی ہیں۔ ان کے بڑی تعداد میں ایسے ٹویٹس بھی آتے ہیں جن میں وہ اسٹیبلشمنٹ کی زبان بولتے ہوئے حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہی ہوتی ہیں۔ دوسروں کو ہدف تنقید بنانے والی متنازعہ اداکارہ وینا ملک شاید اپنا شرمناک ماضی اور کردار فراموش کر بیٹھی ہیں۔
فردوس عاسق اعوان کے ہمدردوں نے وینا ملک کا رگڑا نکالتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی وینا ہے جو ماضی میں دو ٹکوں کی خاطر اپنا ننگا بدن پینٹ کروا کر عریاں ماڈلنگ کرتی رہی ہے، یہ وہی وینا ملک ہے جو چند روپوں کی خاطر اشمیت پٹیل کی بانہوں میں جھولتی رہی ہے اور ایک بستر میں وقت گزارتی رہی ہے۔ یہ وہی وینا ملک ہے جو کبھی ببرک شاہ کو اپنا ہمسفر اور کبھی کرکٹر محمد آصف کو اپنے خوابوں کا شہزادہ قرار دیتی رہی ہے۔ اوت کبھی چنڈ ٹکوں کی خاطر اپنے ننگے جسم کی نمائش کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی قریب میں وینا ملک اچانک با پردہ مسلمان ہوگئی تھیں اور انہوں نے خاتون اول بشریٰ بی بی کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا تھا۔ تاہم وہ دو تین ماہ ہی اپنے عہد پر قائم رہ سکیں اور پھر اپنی آئی پر اتر آئیں۔ وینا ملک اپنی بے باکی اور عریانیت پسند طبعیت کی وجہ سے ہمیشہ تنازعات، سکینڈلز اور تنقید کی زد میں رہی ہیں۔ متنازعہ بیانات اور حرکات کے باعث حکومت مخالف شخصیات اور اپوزیشن کے خلاف پے در پے ٹویٹس سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یاد رہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی وینا کے لاہورمیں ایک بولڈ فوٹوشوٹ کے ذریعے تہلکہ مچائے رکھا۔ ویناملک فلمی صنعت میں قدم رکھتے ہی متنازعہ فوٹوشوٹ کاسکینڈل ساتھ لیکرآئیں۔ شوبز میں سب سے پہلے ان کا نام اداکار کاشف محمود کے ساتھ لیا گیا پھرایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا سکینڈل اداکار ببرک شاہ کے ساتھ مشہور ہوا جو کرکٹر محمد آصف سے نئے سکینڈل بننے کے بعد اپنے منطقی انجام کوپہنچ گیا حالانکہ ببرک شاہ ایک عرصے تک وینا ملک کے شوہر ہونے کے دعویٰ دار رہے ۔ببرک شاہ کے ساتھ سکینڈل سے انہیں اتنی’’ شہرت‘‘ نہیں ملی لیکن محمدآصف کے ساتھ سکینڈل نے انہیں راتوں رات بالی وڈ میں متعار ف کرا دیا تھا ۔ اس سیکنڈل میں وینا ملک نے کرکٹر محمد آصف کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ میں جواریوں کے ساتھ کرکٹ کے جوئے میں شریک رہاہے ۔ اسی بنا پر وینا ملک کو بھارتی چینل کے ایک مشہور ٹی وی پروگرام بگ باس میں شامل کر لیا گیا۔
ویناملک پاکستان میں سکینڈل کوئین کا ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد جب بھارتی چینل کا مشہور پروگرام ’بگ باس4“ کرنے کے لئے وہ وہاں پہنچیں تو انہوں نے بھارتیوں کی نسبت زیادہ بولڈ کام کیا اوران کے قصے مشہور ہونے لگے،اسی پروگرام کے دوران ان کا سکینڈل اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ مشہور ہوا۔ جس کے ساتھ وینا ملک کی متنازعہ تصاویر اورایک بستر میں لیٹے ہوئے ویڈیو سمیت دیگر ویڈیو کلپس نے تہلکہ مچادیا۔
’بگ باس4“ میں بالی وڈ اداکار اشمیت پاٹیل کے ساتھ انکی محبت کے چرچے عام ہوئے اور پروگرام ختم ہونے کے بعد ممبئی میں وینا ملک کا آنا جانا شروع ہو گیا۔ وینا ملک نے بھارت میں کئی فلموں میں بھی انتہائی بولڈ کام کیا جن میں’دال میں کچھ کالا‘زندگی ففٹی ففٹی‘جٹس ان گول مال‘سپرماڈل،ممبئی125کلومیٹراور کناڈا فلم’ڈرٹی پکچر‘شامل ہیں۔وینا ملک نے بہت سارے بھارتی فیشن میگزینوں کے لئے بولڈ شوٹ کرائے لیکن ایک میگزین کے لئے کرائے گئے ان کے شوٹ نے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا جس میں انہوں نے ڈریسز کی قید سے آزاد شوٹ کرایاتھاجس میں اس کے بازو پر انگریزی میں آئی ایس آئی ھی لکھا ہوا تھا جبکہ اس کے ہاتھ میں ایک گرنیڈ بھی پکڑایا گیا تھا۔پاکستان میں اسے شوٹ پر سخت ردعمل سامنے آیا لیکن وینا ملک نے خود کو نیک پروین ثابت کرنے کی کوشش کی۔
بھارت میں ان کا ڈائریکٹر راجن ورما کے ساتھ ایک غیر اخلاقی وڈیو سکینڈل بھی منظرعام پر آیا جس کے علاوہ ان کا اپنے سابق مینجر پرشانت کے ساتھ بھی سکینڈل بہت مشہور ہوا۔ پرشانت کے ساتھ ان کی متنازعہ تصاویرنے جلتی پرتیل کا کام کیا، تاہم وینا ملک نے حسب عادت بات کی تردید کی حالانکہ پرشانت نے یہ دعویٰ بھی کیا ویناملک میرے بچے کی ماں بننے والی ہے۔
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں تاہم وینا کو خبروں میں رہنے کا ہنر بھی بہت اچھے سے آتا ہے ۔وینا نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد اپنا حقیقی نام زاہدہ سے تبدیل کر کے وینا ملک کر لیا اور اس دن سے اب تک زاہدہ نامی یہ لڑکی لالی ووڈ سے لیکر بالی ووڈ تک متنازعہ شہرت حاصل کر چکی ہے۔وینا ملک کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسے سمجھنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے کیونکہ وہ بالکل’جلیبی‘ کی طرح سیدھی ہے۔
