جماعت اسلامی کا خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کیلیے امیدواروں کا اعلان

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی جانب سے سینیٹ انتخابات کےلیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات کےلیے جنرل نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن کو نامزد کیا ہے جب کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سابق ضلع نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کو نامزد کیا گیا ہے۔ خواتین کی مخصوص نشست پر جماعت اسلامی نے سابق رکن قومی اسمبلی عنایت بیگم کو نامزد کیا ہے جب کہ اقلیتوں کی نشست پر جاوید گُل کو نامزد کیا گیا ہے۔
