جنرل اسمبلی میں فلسطین کو رکنیت دینے کی قراردار منظور

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار دار کو منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 143 ممالک نے ووٹ دیا، 9 نے مخالفت کی جب کہ ووٹنگ میں 25 ممالک نے حصہ نہیں لیا۔
یاد رہے کہ 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کر چکے ہیں، قبل ازیں فلسطین کو مکمل رکن بنانےکی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دی تھی۔
دوسری جانب اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر گیلاد اردان نے جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرار داد کی مذمت کی ہے، اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ مزکورہ قرارداد کی منظوری سے فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت اور حقوق مل جائیں گے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی۔
