جنوبی وزیرستان:دہشتگردوں کے حملے میں 2 جوان شہید

جنوبی وزیر ستان میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
