جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مکمل فعال نہ ہونےکی وجوہات سامنے آگئیں

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مکمل فعال نہ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بنائی گئی وزرا کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بیشتر آسامیاں خالی پڑی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں72 فیصد آسامیاں خالی ہیں اور 200 سے زائد افسروں نے وہاں جانے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلیے مختص 822 اسامیوں میں سے صرف 232 پر تعیناتیاں ہو سکیں، ایڈیشنل سیکرٹری کی 24 میں سے 15 اور ڈپٹی سیکرٹری کی 50 میں سے 20 نشستیں پُر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 کی 648 نشستوں میں سے صرف137 نشستوں جب کہ گریڈ 17 کی 85 میں سے 46 نشستوں پر تعیناتیاں ہوسکیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب اور پنجاب سیکرٹریٹ میں رابطوں کا فقدان بھی بڑی وجہ ہےجب کہ افسران کےلیے اور دفاتر نہ ہونے کے ساتھ قانونی پیچیدگیاں بھی رکاوٹ بنی ہیں۔
