جنوبی کوریا: ہالووین کے تہوارمیں بھگدڑ مچنے سے156 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں ہالووین کے تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 156 افراد ہلاک جبکہ 86 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں پیش آیا جب ہالووین منانے والے ہزاروں لوگ تنگ گلی میں جمع ہونا شروع ہوئے اور اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران دم گھٹنے اور قدموں تلے کچلے جانے سے 156 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 19 غیرملکی شامل ہیں جب کہ 86 افراد زخمی ہیں۔ 19 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 20 سے 30 کے درمیان ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں جنوبی کوریا کے صدر نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ صدر نے آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں کورونا پابندیوں کے باعث تین سال بعد ملک میں پہلی بار ہیلووین تہوار منایا جا رہا ہے اور اس وجہ سے شراکاء کا جوش و خروش زیادہ ہے۔ملک کے دیگر مقامات میں سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے اور منتظمین کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ممالک کے سربراہان نے اس افسوسناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button