جنونی شخص نے اقتدارکی ہوس میں آئین کوروند ڈالا

مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنونی شخص نے اقتدار کی ہوس میں آئین کو روند ڈالا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف آنیوالی تحریک عدم اعتماد مسترد،قومی اسمبلی تحلیل کرنے اور اس کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے انکا کہناتھا اقتدار کی ہوس میں ڈوبے شخص نے آج آئین کو پائوں تلے روند ڈالا۔
انہوں نے کہا اپنی انا کو ملک و قوم پر مقدم رکھنے والے عمران اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کےمجرم ہیں ،ان پر آرٹیکل6 کا اطلاق ہوتا ہے۔

Back to top button