حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کےساتھ جاری جنگ کو اب نئے مرحلے میں لےجانے کا اعلان کردیا ہے جس میں اسرائیل پر حملےمزید تیز ہوں گے۔

عرب میڈیا کےمطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل کے ساتھ ان کی لڑائی اب نئےمرحلے کی طرف جا رہی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سےبتایا گیا ہےکہ گزشتہ کچھ دنوں میں دشمن کے خلاف نئے ہتھیار بھی استعمال کیے ہیں۔

حزب اللہ کےبیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ہم اسرائیل کے خلاف جنگ کے نئے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں اور اب پہلی دفعہ گائیڈڈ میزائل اور نئےقسم کے خودکش ڈرون طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

اسرائیلی حملے میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوارشہید

واضح رہےکہ حزب اللہ نے اسی ہفتے کے آغاز میں اپنے ایک نئےمیزائل ‘قادر ٹو’ سے بھی تل ابیب کو نشانہ بنایا تھا۔

Back to top button