جوان افرادمیں ہارٹ اٹیک ،فالج کی بڑی وجہ کیا ہے؟

موجودہ عہد میں جوان افراد میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اب ایک نئی تحقیق میں اس کی اہم ممکنہ وجہ کو دریافت کیا گیا ہے۔برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بچپن میں چینی، چکنائی اور کیلوریز سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے جوانی میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
محققین نے 90 کی دہائی کی ایک ایسی تحقیق کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جس میں 4700 سے زائد بچوں کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا تھا۔
