جوبائیڈن نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کےلیے شرط رکھ دی

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کےلیے مشروط رضامندی ظاہر کردی۔
جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میزپرلانے کےلیے پابندیاں نہیں ہٹائیں گے، ایران نے یورینیئم کی افزدگی روک دی تو پابندیاں ہٹادیں گے۔ امریکی صدر کے بیان پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جوہری معاہدےکی پاسداری پر ایران کی واپسی، امریکی پابندیوں کے خاتمے سے ہی ممکن ہوگی۔
واضح رہےکہ ایران نے امریکی پابندیوں پر عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کررکھا ہے اور عالمی عدالت انصاف نے امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی درخواست کوقابل سماعت قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button