جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی ناراض اراکین کو ساتھ ملانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی ناراض اراکین کو ساتھ ملانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض اراکین میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے 20 ایم پی ایز شامل ہیں ، جہانگیر ترین ناراض پی ٹی آئی اراکین سے جلد ملاقات کریں گے ، اس ملاقات کا ٹاسک انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کو سونپ دیا ہے۔
جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے بھی جہانگیر ترین کو تنہا نہ چھوڑ نے کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیشی سے پہلے ان کے گھر پر ایک اجلاس ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے راجہ ریاض اور غلام بی بی بھروانہ کے علاوہ صوبائی وزیر پنجاب نعمان لنگڑیال سمیت دیگر کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی ، جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر عبدالحئی دستی اور امیر محمد خان نے بھی جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا۔
بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین لاہور کی ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے ، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء غلام بی بی بھروانہ ،راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال،نذیر بلوچ ، سلیمان نعیم اور خرم لغاری جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے ، جب کہ چودھری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ،طاہر راندوا اور امیر محمد خان بھی جہانگیر ترین کے ساتھ موجود تھے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ کچھ لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کررہے ہیں ، اس پر وزیراعظم عمران خان کو ایکشن لینا چاہیے ، وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے ، وزیراعظم اپنے بہترین اور جان نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں۔
دوسری طرف پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرستیں تیار کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے آج جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد پنجاب حکومت بھی ایکشن میں آئی ہے۔ذرائع کےمطابق جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والے صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
فہرست میں جہانگیر ترین کی حمایت کرنے والے رہنماؤں کے نام موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق 15 رہنماؤں نے کھل کر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے عثمان بزدار کو بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ بھی پنجاب عثمان بزدار بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔پنجاب حکومت کی جانب سے تیار کی گئی فہرست وزیراعظم کو پیش کی جائے گی،عمران خان مشاورت کے بعد مذکورہ رہنماؤں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔
جب کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کر کے ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button