جیل میں ڈاکٹریاسمین راشد کی طبیعت خراب ،ہسپتال منتقل

 رہنما تحریک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد کو کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال میں رہنما تحریک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد کا طبی معائنہ جاری ہے۔

ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ ڈاکٹریاسمین راشد کا پیٹ خراب ہوا تھا۔ شدید مڑور لگے ہوئے تھے۔ اب قبض  مسئلہ  ہے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے ٹیسٹ رپورٹ بعد فیصلہ ہوا داخل کرینگے یا نہیں ۔

Back to top button